بھدرواہ سے 2منشیات فروش گرفتار، ضلع جیل منتقل

ڈوڈہ / /وڈہ پولیس نے بھدرواہ میں دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور انہیں احتیاطی طور پر ڈسٹرکٹ جیل بھدرواہ میں بند رکھا ہے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ عرفان احمد ولد امتیاز احمد سکنہ امیرا نگر بھدرواہ اور تزیم حسین ولد محمد سخی ساکنہ چنوت کے ملوث ہونے کے تعلق سے پولیس سٹیشن بھدرواہ میں متعدد شکایات موصول ہو رہی تھی جن کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے  پولیس نے منشیات فروشی میں ان کے ملوث ہونے کی ایک تفصیلی رپورٹ تیار کی اور جتیندر سنگھ رکوال ایس ایچ او بھدرواہ کی قیادت میں پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم نے دونوں بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور انہیں ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس بھدرواہ کے سامنے پیش کیا۔ جہاں سے انہیں احتیاطی حراست میں ڈسٹرکٹ جیل بھدرواہ بھیج دیا گیا۔ڈوڈہ پولیس نے ایک بار پھر سے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون اور مدد کریں تاکہ منشیات کی اسمگلنگ، غیر قانونی شراب کی تیاری/فروخت اور دیگر جرائم سے متعلق سرگرمیوں کو سماج سے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے اور جرائم سے پاک ماحول قائم کیا جاسکے۔