بھدرواہ اوربانہال کے وفودکی مشیرکے کے شرماسے ملاقات

 سری نگر/سابق قانون سازیہ کے وفوداوردیگرعوامی وفودنے مشیر کے کے شرماسے ملاقات کی اور اُنہیں اپنے علاقوں سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔اس دوران بھدرواہ کا ایک وفد رویندر کوتوال کی قیادت میں مشیر موصوف سے ملاقی ہو ا اور انہیں بجلی و تعمیرات عامہ ، صحت عامہ اور اربن لوکل باڈیز سے متعلق معاملات اُن کے گوش گزار کئے ۔ مشیر موصوف نے وفد کو یقین دِلایا کہ ان کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔سابق وزیر اور ایم ایل اے وقار رسول وانی نے بھی مشیر موصوف کے ساتھ ملاقات کے دوران اپنے حلقہ انتخاب کے مسائل سے اُنہیں آگاہ کیا۔مشیر موصوف نے سابق رکن قانون سازیہ کو یقین دلایا کہ گورنر اِنتظامیہ ان کے جائزمطالبات کو پورا کرنے پر غور کرے گی۔بعد میں سابق رکن قانون سازیہ اشرف میر اور نور محمد شیخ نے بھی مشیر موصوف سے ملاقات کی اور انہیں اپنے علاقوں میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔میونسپل کونسلوں کا ایک وفد بھی مشیر موصوف سے ملاقی ہوئے اور پنے میونسپل علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں آگاہ کیا۔مشیر موصوف نے تمام وفود کو یقین دِلایا کہ ان کے جائز مطالبات پر غور کیا جائے گا۔علاوہ ازیںگورنر کے مشیر کے کے شرما نے  افسران کو ہدایت دی کہ وہ مقامی لینڈ سکیپ اور ماحول کو مد نظر رکھ کر ماحولیاتی تحفظ پروجیکٹوں، پانی کے ذخائر کو قائم رکھنے کے معاملات عمل میں لائیں ۔مشیر موصوف نے اِن باتوں کا اِظہار ابیٹمنٹ آف پولیوشن اِن بن گنگا اینڈ توی رِیورس پروجیکٹ پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دورا ن کیا۔میٹنگ میں مکانات و شہری ترقی کے پرنسپل سیکرٹری دھیرج گپتا ، ڈائریکٹر پلاننگ ، مکانات و شہری ترقی اشفاق پکھوال ، یو ای ای ڈی کے چیف انجینئر ستند رانا و دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔پروجیکٹ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے مشیر موصوف نے کہا کہ یہ پروجیکٹ بن گنگا اور توی دریائوں کے تحفظ کے لئے اِنتہائی اہمیت کا حامل ہے اس لئے اس پروجیکٹ منظم اور سائنسی طریقے پر ہاتھ میں لینا ہوگااور اِن دریائوں کی تاریخی اہمیت کو مد نظر رکھنا ہوگا۔کے کے شرما نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ دیگر شراکت داروں جن میں محکمہ جنگلات ، سوئیل کنزرویشن اور آبپاشی و فلڈ کنٹرول شامل ہے کو بھی اس پروجیکٹ میں معاون بنائیں۔یہ پروجیکٹ جس پر 98.70کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں کی بدولت کٹرا قصبے کے بن گنگا اور توی کو کثافت سے بچانے کے لئے دردست لیا جارہا ہے سے 57.19کلومیٹر سوریج نیٹ ورک فراہم ہوگی جس کے 3619مین ہول ہوں گے اور 4045 گھرانوں ،2023 جائیدادوں کو جوڑا جائے گا۔اس پروجیکٹ کے ساتھ 7 اِنٹرمیڈیٹ پمنگ سٹیشن(آئی پی ایس) بھی جڑے ہوں گے۔اس کے علاوہ دریا بن گنگا کے ساتھ ساتھ لگنے والے نہانے کے گھاٹ ، شمشان گھاٹ ، گرین ائیریا او رمنی پارکس بھی اس پروجیکٹ کا حصہ ہوں گے۔