بھدرواہی زبان میں مشاعرہ و ثقافتی پروگرام

 
 بھدرواہ// بھڈلائی سنستھا کی طرف سے ایک مشاعرہ اور موسیقی کا رنگا رنگ پروگرام زیرِ صدارت  بھدرواہی کے مشہور بزرگ گیت کار،شاعر،گلوکار شری امر چند ہتشیؔ بمقام آدرش ویدیا بھون اسکول جائی روڈ بھدرواہ میں منعقد کیا گیا،جس میں بھدرواہ کے مشہور بھدرواہی شعراء کے ساتھ ساتھ نوجوان شعراء نے بھی بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا ۔ محفلِ مشاعرہ کے بعد بھدواہ کے مشہور گلوکار مولراج مشر ا ، ملکی رام مستانہ، شاید ملک ، پروین کمار ، امیت کاٹل،وجے کمار ناگ، نے موسیقی کا رنگا رنگ پروگرام پیش کر کے سا معین کو لطف اندوز کیا۔مشہور کہانی کار گیان چند بھگت ڈوگرہ نے اپنے خطاب میں بھدرواہی زبان کی تاریخ کو اُجاگر کیا۔آخر میں سنستھا کے سربراہ چندر کانت امردیپ نے اس پروگرام کو کامیاب کرانے اور تعاون دینے کیلئے شعراٗء اور فنکاروں خاص کر نوجوانوں کا اس اُمید کے ساتھ شکریہ ادا کیا کہ آگے بھی سنستھا کے ساتھ ایسے ہی وابستہ رہیں گے اور اس طرح کے پروگرام بڑے پیمانے پر منعقد کئے جائیںگے۔