بھجن لال راجستھان کے 14ویں وزیر اعلیٰ بنے

 عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک

جے پور// راجستھان کو بھجن لال شرما کی شکل میں نئے وزیر اعلیٰ ملے ہیں۔ بھجن لال شرما نے جمعہ 15 دسمبر کو عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ گورنر کلراج مشرا نے بھجن لال شرما، دیا کماری اور پریم چند بیروا کو حلف دلایا۔ دارالحکومت جے پور کے البرٹ ہال کے سامنے منعقدہ تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم نریندر مودی، امیت شاہ، جے پی نڈا اور بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔ حلف لینے سے پہلے وزیر اعلی بھجن لال شرما جے پور کے گووند دیو جی مندر پہنچے۔انہوں نے اپنی بیوی گیتا دیوی کے ساتھ پیارے گووند دیو جی کی پوجا کی۔ آج وزیر اعلی بھجن لال شرما کی 56 ویں سالگرہ بھی ہے۔ بھجن لال شرما ریاست کے 14ویں وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں۔ دیا کماری اور پریم چند بیروا نے بھی نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ گورنر کلراج مشرا نے انہیں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ بھجن لال شرما کی حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم مودی موجود تھے۔ وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی صدر جے پی نڈا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے اکثریت حاصل کی ہے۔ 199 اسمبلی سیٹوں پر ہوئے انتخابات میں بی جے پی کو 115 سیٹوں پر کامیابی ملی۔