بھتیجے کے حملے میں چچا چاچی زخمی

جاوید اقبال
مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے کالابن علاقہ میں ایک بھتیجے نے مبینہ طورپر حملہ کر کے اپنے ہی چچا اور چاچی کو شدید زخمی کر دیا جن کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال داخل کروایا گیا ہے ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ کسی گھر ہلو معاملے کو لے کر ایک بھتیجے جو کہ جموں وکشمیر پولیس میں بطور ایس پی او خدمات انجام دے رہا ہے ،نے حملہ کر کے اپنے ہی چچا چاچی کو شدید زخمی کردیا ۔زخمیوں کی شناخت محمد بشیر عمر 65سال اور روضیہ بی عمر 55سال کے طورپر ہوئی ہے ۔اس حملے میں دونوں زخمیوں کے سرپر چوٹیں آئی ہیں جبکہ ان کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے ۔ایس ایچ او مینڈھر نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔