بھاگواہ میں بیداری پروگرام کا اہتمام

  ڈوڈہ //محکمہ زراعت سب ڈویژن پرانو کی جانب سے بھاگواہ کلسٹر میں کسانوں کو آرگنک کھیتی سے باخبر کرنے کے لئے ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔پروگرام کا اہتمام چیف اگریکلچر افسر ڈوڈہ کی رہنمائی اور ہدایات پر منعقد کیا گیا جس میں سب ۔ڈویژنل اگریکلچر ا فسر پرانو ،جے اے ای او بھاگواہ و دیگر فیلڈ اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔بھاگواہ آرگنک کلسٹر کے50کسانوں نے پروگرام میں شرکت کی۔پروگرام کے آغاز میں جے اے ای او بھاگواہ دھیرج سنگھ نے کسانوں کو آگنک کھیتی اور اسکے فوائد سے متعلق تفصیلی جانکاری اور تکنیکی گائیڈنس فراہم کی ۔انہوں نے کسانوں سے کہا کہ وہ اپنے علاقوں میں آر گنک کھیتی کو فروغ دینے کے لئے اپنا کردار نبھائیں۔کسانوں نے آرگنک کھیتی کو فروغ دینے کے لئے محکمہ زراعت کی جانب سے منعقد کی گئی کاوشوں کی ستائش کی اور منتظمین سے  ایسے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد کرنے پر زور دیا ،تاکہ کسانوں کو فائدہ ہو۔