بھاگا نہیں ، اپنےملک میں ہوں:زیلنسکی

کیف//یو این آئی// یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ہفتہ کو ان تمام افواہوں کی تردید کی جو ان کے ملک چھوڑنے کے بارے میں پھیلائی جارہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ کہیں نہیں گئے ہیں بلکہ ملک میں ہی ہیں۔’’انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں مسٹر زیلینسکی نے بتایاکہ "میں یہیں اپنی جگہ پر ہوں۔ ہر دو دن بعد میرے یوکرین چھوڑ کر بھاگنے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔  زیلنسکی نے ایک ویڈیو پیغام میں یوکرین اور روس کے درمیان جاری تنازعہ کے درمیان حال ہی میں ختم ہونے والی ناٹو سربراہی کانفرنس کو ‘کمزور’ قرار دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ناٹو نے یوکرین کو 50 ٹن ڈیزل فراہم کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔زیلنسکی نے جمعہ کو کہا، "آج ناٹو کا سربراہی اجلاس ہوا، یہ ایک کمزور سربراہی اجلاس تھا، ایک الجھا ہوا سربراہی اجلاس، ایک ایسا سربراہی اجلاس جو ظاہر کرتا ہے۔