بھاٹی دھار میں ناجائز قبضہ ہٹایا گیا

جاوید اقبال
مینڈھر //محکمہ مال کی جانب سے سب ڈویژن مینڈھر کے بھاٹی دھار علاقہ میں سرکاری اراضی پر کیا گیا ناجائز قبضہ ہٹایا گیا ۔محکمہ مال کے مطابق تحصیلدار مینڈھر اور نائب تحصیلدار چھترال کی قیادت میں محکمہ کی ایک ٹیم نے بھاٹی دھار علاقہ کے خسرہ نمبر 427میں کئے گئے ناجائز قبضہ کیخلاف ایک مہم شروع کی ۔پولیس کی موجودگی میں شروع کی گئی مہم کے دوران محکمہ مال نے سڑ ک کنارے پر موجود 12کنال سرکاری اراضی سے قبضہ ہٹالیا ۔محکمہ کے ایک اعلیٰ آفیسر کے مطابق مذکورہ اراضی 50لاکھ سے بھی زائد کا تخمینہ لگایاگیا ہے ۔تحصیلدار مینڈھر نے عوام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے سے پر ہیز کریں جبکہ غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔