بھاٹہ دھوڑیاں انکائونٹر ،بندشیں نرم کی گئی | 17دنوں کے بعد جموں پونچھ شاہراہ بحال

راجوری //مینڈھر کے بھاٹہ دھوڑیاں انکائونٹر کے دوران گھنے جنگلا ت کے دوران بندوشوں کے دوران نرمی کی گئی ہے تاہم جموں وپونچھ شاہرا ہ پر ٹریفک کو 17دنوں کے بحال کر دی گئی ہیں ۔انکائونٹر کی وجہ سے شاہراہ کو بھمبر گلی تاجڑانولی تک شاہراہ کے حصے کو بند کردیا گیا تھا جس کے بعد گاڑیوں کو بھمبر گلی سے مینڈھر کی جانب موڑ دیا گیا تھا ۔علاقہ میں 14اکتوبر کو ملی ٹینٹوں و سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپ شروع ہوئی تھی جس کے دوران ابتدائی طورپر 4فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں ۔گزشتہ 17دنوں سے انسداد دہشت گردی آپریشن مسلسل جاری ہے جس کی وجہ سے بھاٹہ دھوڑیاں ،سنگیوٹ اور ناڑ علاقوں کا محاصر ہ کیا گیا ہے تاہم اتوار کے روز بندشوں میں کچھ حد تک نرمی کرنے کیساتھ ساتھ شاہراہ پر ٹریفک بحال کی گئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ علاقہ میں مسلسل تلاشی مہم جاری ہے ۔اس دوران جموں وپونچھ شاہراہ کا 20کلو میٹر تک کا علاقہ کے مکینوں کیساتھ ساتھ ضلع پونچھ کے مسافروں کیلئے شاہراہ کے حصے پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے ۔قومی شاہراہ بند ہونے کیساتھ ہی ٹریفک حکام کی جانب سے ٹریفک کو مینڈھر سے پونچھ رابطہ سڑک پر موڑ دیا گیا تھا تاہم اس سفر کیلئے ٹرانسپورٹروں کو اضافی سفرکرنا پڑتا ہے۔