نئی دہلی//مرکزی وزیر صحت وخاندانی فلاح وبہبود کے وزیر ہرش وردھن نے جی۔20 ممالک کے گروپ کو یقین دہانی دی ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف عالمی لڑائی میں ہندوستان ان کے ساتھ ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے ویکسین اورڈرگ پر کی جارہی تحقیقی کاموں میں تعاون دے گا۔ وردھن نے ان ممالک کے وزرائے صحت کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ میں کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کی جارہی کوششوں میں ہندوستان ان کے ساتھ ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کل راجیو گاندھی اسپتال کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کے ڈاکٹروں اور صحت سے متعلق اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی اورکرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اسپتال کی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ‘‘لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے میں جس طرح ڈسپلن کا مظاہرہ کررہے ہیں اس کا فائدہ ہمیں ابھی مل رہا ہے اورآگے آنے والے دنوں میں اس کے نتائج دکھائی دینے شروع ہوجائیں گے ۔ یو این آئی،