بھاری پسی گرآنے کے سبب کشتواڑ سوندر سڑک دو روزسے مسلسل بند

عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے علاقہ دچھن کو ضلع ہیڈکوارٹر سے جوڑنے والے واحد سڑک بھاری پسی گرآنے کے سبب گزشتہ دوروز سے آمدورفت کیلئے مسلسل بند ہے جسکے سبب علاقہ کی عوام کو سخت مشکلات پیش آرہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ سڑک منگل کی الصبح ہنزراری نالے کے قریب بھاری پسی گرآنے کے سبب بند ہوئی تھی جسکے بعد محکمہ نے پسی کو ہٹانے کا عمل شروع کیا اور امید لگائی جارہی ہے کہ آج یعنی جمعرات بعد دوپہر تک اسے آمدورفت کیلئے بحال کردیاجائے گا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک بند ہونے کے سبب عوام کو سخت مشکلات کاسامنا ہے اور مریضوں کو بروقت علاج کیلئے پیدل سفر کرنا پڑرہا ہے۔انھوں نے انتظامیہ سے اس سڑک کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا تاکہ سڑک موسم سرما کے دوران بھی آمدورفت کیلئے کھلی رہے۔