سرینگر // وادی،پیرپنچال اور خطہ چناب میںمسلسل2 دنوں تک خراب موسمی صورتحال رہی اوربھاری برفباری کا سلسلہ تھم گیا۔ جانے کے بعد اتوار کی صبح سے موسم میں بہتری آئی۔ وادی کے کئی علاقوں میںہلکی دھوپ بھی نکلی ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں16جنوری تک موسم خشک رہے گا ۔ ڈائریکٹر سونم لوٹس نے کہا کہ دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا اور رات کا درجہ حرارت مزید گرے گا۔اس دوران محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کے بالائی علاقوں میں برفانی تودے گر نے کا شدید خطرہ ہے جس کے پیش نے ان علاقوں کے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بھاری برف باری کے پیش نظر وادی کے بالائی علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کا امکان ہے۔جواہر ٹنل کے آر پار ناساز گار موسمی حالات کے پیش نظر انتظامیہ نے متعلقہ اضلاع کے ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ لوگوں کو نقل وحرکت کے دوران احتیاط برتنے کی صلاح دیں اور ایسے علاقوں میں جانے سے پرہیز کریں جہاں سے تودے گر نے کا خدشہ رہتا ہے۔ ڈزاسٹر مینجمنٹ نے گزشتہ دنوں ہی اس حوالے سے سبھی اضلاع کے ترقیاتی کمشنروں کو آگاہ کیا ہے کہ بھاری برف باری کے بعد پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کا امکان ہے جس کے پیش نظر ان علاقوں کے لوگوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔یہاں یہ بات توجہ طلب ہے کہ پچھلے دو روز کے دوران وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں پانچ سے چھ فٹ تک برف باری ہوئی ہے جس وجہ سے ان علاقوں میں رہائش پذیر لوگ گھروں میں محصور ہو کررہ گئے ہیں۔ ترجما ن نے بتایا کہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.3 ریکارڈ کیا گیا۔ گلمرگ میںمنفی 10ڈگری تک پارہ گر گیا۔ادھر وادی میں سرینگر سے ضلع صدر مقامات تک جانے والے راستوں سے برف مکمل طور پر ہٹادی گئی ہے۔جبکہ سبھی اضلاع کی بڑی رابط سڑکیں بھی بحالی کی گئی ہیں۔البتہ پہاڑی و بالائی علاقوں کی سڑکیں ہنوز برف سے ڈھکی ہوئی ہیں اور اتوار کو ان میں سے بیشتر پر برف ہٹائیی گئی لیکن ابھی بھی بہت ساری سڑکیں بند ہیں۔ادھر لداخ شاہراہ،مغل روڑ ، سرینگر لداخ اور رازدان ٹاپ اور کرناہ کپواڑہ کی سڑکیں گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے 6ویں روز بھی گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند رہی ہیں ۔
بھاری برفباری کا سلسلہ تھم گیا | بالائی علاقوں میں برفانی تودوںکا خطرہ
