’بھارت کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیںدی جائے گی ‘

کٹھوعہ // اودہمپور ۔کٹھوعہ۔ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ کیی انتخابی مہم اختتام پذیر ہونے سے قبل حلقہ کے بی جے پی کے امید وار ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کٹھوعہ میں روڈ شوو کا اہتمام کیا۔ایک بیان کے مطابق ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس موقعہ پر اپنے خطاب میں کہا کہ کانگریس اور اسکے اتحادیوں ،جنہوں نے مودی اور بے جے پی کے خلاف مورچہ بندی کی ہے ،اپنے کو اتنا غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں ،کہ وہ قوم دشمن اور بھارت مخالف جھگڑوںمیں مصروف ہیں لیکن متنبہ کیا کہ مودی سرکار کانگریس کو بھارت تقسیم کرنے کی کبھی بھی اجازت نہیں دیں گے۔ مودی ،مودی نعروں کی گونج کے بیچ جتیندر سنگھ نے کہا کہ آج کے انتخاب فقط ووٹ دینے تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ یہ فیصلہ کرنا ہے کہ آپ اپنی آنے والی پیڑھی کے لئے کیسا بھارت چھوڑنا چاہتے ہیں۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی میں بنیادی فرق ہے کہ کانگریس کو فقط پانچ سال تک اقتدار سے دور رکھنے پر کانگریس اتنی بوکھلائی ہے کہ وہ قوم دشمن اور بھارت مخالف نعروں میں مشغول ہو گئی ہے اور ان پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کیا ہے جو ریاست جموں و کشمیر کے لئے 1953 کی پوزیشن اور علحیدہ وزیر اعظم کی وکالت کر رہے ہیں جبکہ بی جے پی آزادی سے50سال تک دور رہنے کے باوجودکبھی بھی ملک کی یکجہتی او ر سا  لمیت کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا۔انہوں نے یاد دلایا کہ کس طرح سے 1971 کے جنگ کے دوران تب اٹل بہاری واجپائی نے وزیر اعظم اندا گاندھی کی سراہنا کی ا و ر پاکستان کے خلاف جنگ میں سر عام جن سنگھ کی حمایت کی پیش کش کی ۔انہوں نے اس موقعہ پر لوگوں کو کمل کے نشان پر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔