بھارت کشمیر پر دائمی قبضہ کا خواب دیکھنا چھوڑ دے: لشکر

 سرینگر// لشکر طیبہ چیف محمودشاہ نے وکٹرفورس کے سربراہ میجر جنرل بی ایس راجو کے اس بیان جس میں کہا گیا تھا کہ’ ’کشمیر ی آزادی کا خواب دیکھنا چھوڑدیں ‘‘کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ بھارت کشمیر پر قبضے کو دوام بخشنے کے خواب دیکھناچھوڑدے۔ ایک بیان میں محمود شاہ نے کہاکہ ’’جنرل راجو سے پہلے بھی کئی جنرل آئے اورگئے لیکن جاتے ہوئے سب نے اپنی سرکار کو لکھ کر صلاح دی کہ مسئلہ کشمیر کا حل فوجی نہیں ہے اوراس وقت ہندوستان تاریخ کے برے دور سے گزررہاہے ‘‘۔محمود شاہ نے کہاکہ’’ جس دن کشمیر آزاد ہوگا، بھارت کی سالمیت خطرے میں ہوگی اور یہ بات نوشتہ دیوار ہے جس کو بھارتی فوج اور سرکار بخوبی پڑھ رہی ہے ‘‘۔انہوںنے کہاکہ ایک طرف بھارت اپنے قبضے کو دوام بخشنے کے لیے ہر حربہ استعمال کررہاہے اور دوسری طرف عسکریت پسند اور عوام آزادی کے لیے ہر طرح کی قربانی دے رہے ہیںاورہماری تحریک آزادی مبنی برحق ہے ‘‘۔