بھارت کا آئین دنیا کا سب سے اچھا آئین : پروفیسر معراج الدین

گاندربل//سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے محکمہ ڈائریکٹوریٹ اسٹوڈنٹس ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گرین کیمپس میں "قومی ماحولیات کے تحفظ اور بہتری کیلئے شہریوں کے فرائض" پر ایک ویبنار کا اہتمام کیا گیا  جس میں کشمیر یونیورسٹی اور وزارت انصاف نے تعاون فراہم کیا۔سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے شعبہ قانون نے بھی یوم آئین منانے کے تحت تولہ مولہ کیمپ میں پروگرام کا انعقاد کیا ۔ تقریبات کے دوران آف لائن اور آن لائن دونوں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ہندوستان کا آئین دنیا کے سب سے اچھے آئین میں شمار ہوتا ہے۔ ہندوستان عدلیہ ملک کے ہر علاقے میں زات پات،نسل،رنگ،صنف اور مذہب سے بالاتر ہوکر شہریوں کے حقوق اور آزادی کے تحفظ میں قابل ستائش کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں درج کردہ اخلاقی ذمہ داریوں اور بنیادی فرائض کو تمام لوگوں کو نبھانا چاہئے۔وائس چانسلر نے کہا کہ آئینی فرائض آئینی اخلاق اور جذبے کی نمائندگی کرتے ہیں جن پر عملدرآمد ہونے سے بنیادی حقوق کا نفاذ آسان ہوجاتا ہے۔انہوں نے اس موقعہ پر تقریب کا انعقاد کرنے پر شعبہ ڈائریکٹوریٹ اسٹوڈنٹس ویلفیئر اور شعبہ قانون کی تعریف کی.ویبنار کے دوران جس میں مختلف محکموں کے سربراہ،اعلیٰ حکام اور کوآرڈینیٹرز نے تقریب میں شرکت کی ۔رجسٹرار پروفیسر ایم افضل زرگر نے آئین کی شق بڑھی اور تقریب میں شامل شرکاء کا حلف لیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں پروفیسر ایم افضل زرگر نے کہا کہ پیش کش آئین کا ایک اہم حصہ ہے ۔انہوں نے آئین کو روشنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے معاشرتی اہم تقاضوں کو حائل کیا جاتا ہے۔ اسپیکر پروفیسر محمد ایوب ڈار سربراہ محکمہ قانون کشمیر یونیورسٹی نے "قدرتی ماحولیات کے تحفظ کے بنیادی فرائض" کے موضوع پر اپنے خطاب میں مختلف قوانین و اراکین کے بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے قانون سازوں ، انتظامیہ اور عدالتوں کے مابین معاشرتی تبدیلی کو عملی جامہ پہنانے اور اس پر عمل درآمد کیلئے معاشرے کو تبدیل کرنے میں مستقل باہمی مداخلت کا مطالبہ کیا۔تقریب کے شروعات میں اپنے استقبالیہ خطبہ میں محکمہ ڈائریکٹریٹ آف سٹوڈنٹ ویلفیئر کے سربراہ پروفیسر مہراج الدین شاہ نے کہا کہ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد اساتذہ اور طلباء  میں آئین اور اس میں شامل شہریوں کے حقوق اور فرائض کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔نوڈل آفیسر محکمہ ڈائریکٹریٹ سٹوڈنٹ ویلفیئر فیضان اشرف میر نے پروگرام کی کارروائی انجام دی، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ڈائریکٹریٹ آف سٹوڈنٹ ویلفیئر ڈاکٹر آصف خان نے تقریب کے اختتام پر شکریہ کی تحریک پیش کی۔