بھارت چھوڑ و آندولن کی سالگرہ پر تقریب

 
 جموں// پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے پارٹی ہیڈکوارٹر شہیدی چوک جموںمیںبھارت چھوڑو آندولن کی سالگرہ تقریبات کااہتمام کیاگیا جس میں بھاری تعداد میںپارٹی کے سرکردہ لیڈروں کے علاوہ نامور کارکنان نے شرکت کی۔تقریب کے دوران مہاتما گاندھی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے ان کے ملک کے تئیں قربانیوں اورتعاون کویاد کیاگیا۔ پروگرام کی قیادت سابق وزیر اورنائب صدرپردیش کانگریس کمیٹی رمن بھلہ کررہے تھے۔ اس موقع پر سابق وزراء اورنائب صدر مولا رام‘جگل کشور شرما‘ رویندرشرما ٌکانتا بھان‘ٹھاکر بھلوان سنگھ‘ٌ ٹھاکر من موہن سنگھ‘وکرم ملہوترہ کے علاوہ اندو پوار‘ہری سنگھ چبٌپرانو شگوترہ ‘ بی ایس سمبیالذ کرشن لال گپتا اوردیگران نے اپنا خطہ پیش کیا۔ اس موقع پرریاست کے کم ازکم تمام اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی ورکروں کے علاوہ سرکردہ سیاسی لیڈران نے بڑھ چڑھ کرشمولیت کی۔ اس موقع پر رمن بھلہ نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا اورپنڈت جواہرلال نہرو کے علاوہ سبھاش چندربوس‘ سردار پٹیل ٌمولانا آزاد ‘ ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر کے علاوہ سرکردہ چوٹی کے لیڈران کے ملک کے تئیں ان کی قربانیوں و نیک نامیوں کو یاد کیاگیا۔