بھارت میں 40,134 نئے کیس، 422 اموات درج

نئی دہلی//بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 40,134 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد کورونا کیسز کی کل تعداد 3,16,95,958 ہوگئی ہے۔ وہیں، 422 اموات بھی ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4,24,773 تک پہنچ گئی ہے۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 40,134 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے 422 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ کر 3,16,95,958 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 4,24,773 اموات ہوچکی ہیں۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 36,946 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,08,57,46 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 4,13,718 ہیں۔ تاہم ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 47,22,23,639 ہو گئی ہے۔