بھارت میں 24گھنٹوں کے دورا ن68ہزار مثبت

نئی دہلی// ملک بھر میںگزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 68 ہزار سے زیادہ نئے معاملات سامنے آئے جبکہ اس دوران291  فوت ہوگئے ۔اس سے قبل اتوار کے روز کورونا وائرس کے 62 ہزار 714نئے متاثرین درج ہوئے تھے ۔ ہفتے کے روز62ہزار 258متاثرین ملے تھے ، جمعہ کے روز58ہزار 886، جمعرات کے روز53ہزار 476، بدھ کے روز47ہزار 262 ، منگل کے روز 40ہزار 715اور پیر کے روز 46 ہزار951نئے متاثرین درج کیے گئے تھے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے68ہزار 020 نئے متاثرین سامنے آئے، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ 39 ہزار 644 ہوگئی ہے ۔ اس عرصے کے دوران22ہزار 231 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جس سے اب تک 11355993 متاثرین شفایاب ہوچکے ہیں۔ جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد اب پھر سے بڑھکر 5لاکھ 21ہزار 808ہوگئی ہے۔اس عرصے میں مزید 291 مریضوں کے فوت ہونے سے اس بیماری سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد1لاکھ 61ہزار 843ہوگئی ہے۔ملک میں شفایابی کی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 94.32 فیصد ہوگئی ہے اور زیر علاج مریضوں کی شرح بڑھ کر 4.33 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.34 فیصد ہوگئی ہے ۔مہاراشٹر کورونا وائرس کے کورونا کے مریضوں کے معاملے میں سرفہرست ہے اور ریاست میں 24 گھنٹے کے دوران مریضوں کی تعداد 22432 بڑھا کر 327241 ہوگئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریاست میں مزید 17874 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے ریاست میں شفایاب ہونے والوں کی تعداد 2332453 ہوگئی، جبکہ 108 مریضوں کے انتقال ہونے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 54181 ہوگئی ہے ۔