بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 235 ہلاکتیں

نئی دہلی// ملک میں کورونا کی صورتحال میں اب مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہلاکت خیزکورونا وائرس کے 13,405 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ایکٹیو کیسز کی تعداد گھٹ کر ایک لاکھ 81 ہزار 75 رہ گئی ہے۔
 
منگل کو صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 35,50,868 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 175 کروڑ 83 لاکھ 27 ہزار 441 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
 
اسی عرصے میں 34226 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد چار کروڑ 21 لاکھ 58 ہزار 510 ہو گئی ہے۔ اس دوران کورونا وائرس سے 235 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی کل تعداد 5,12,344 ہوگئی۔
 
اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح 0.42 فیصد ،صحت یابی کی شرح 98.83 فیصد اور اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے۔