بھارت میں کورونا کے مزید 67 ہزار معاملات

نئی دہلی// ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67084 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور نئے کیسز میں 6 فیصد تک کی کمی واقع ہوئی ہے۔ 
 
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک کورونا ویکسین کی 171.28 کروڑ خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 46,44,382 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
 
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1241 افراد کورونا کی وجہ سے فوت ہو گئے۔
 
 فی الحال ہندوستان میں فعال کیسز 790789 ہیں، جبکہ شفایابی کی شرح 96.95 فیصد ہے۔
 
 گزشتہ 24 گھنٹوں میں 167882 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں۔
 
 اس کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر 41180751 ہو گئی ہے۔ یومیہ پازیٹوٹی کی شرح 4.44 درج کی گئی ہے۔