بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد پانچ لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی// (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے معاملات میں مسلسل کمی کے درمیان گزشتہ  24 گھنٹوں میں 1072 لوگوں کی موت کے بعد اس  وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔اس دوران ملک بھر میں 55 لاکھ 58 ہزار 760 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جمعہ کی صبح 7 بجے تک ایک ارب 68 کروڑ 47 لاکھ 16 ہزار 068 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  اس عرصے کے دوران ایک لاکھ 49 ہزار 394 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال معاملے 98 ہزار 352 کم ہو کر 14 لاکھ 35 ہزار 569 پر ا? گئے ہیں۔ فعال کیسوں کی شرح فی الحال 3.42 فیصد ہے۔ اس دوران دو لاکھ 46 ہزار 674 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صحت یابی کی شرح 95.39 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں اب تک چار کروڑ 17 ہزار 88 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ اس دوران اس وبا سے 1072 لوگوں کی موت ہو گئی۔ شرح اموات 1.19 فیصد پر مستحکم ہے۔