بھارت میں رہے پاکستانی سفیر سہیل محمود نئے خارجہ سیکریٹری

اسلام آباد // پاکستان کے نئے خارجہ سیکریٹری سہیل محمود نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔ خارجہ سیکریٹری کے بطور تعیناتی سے قبل سہیل محمود بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر تھے۔نئے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔سبکدوش ہونے والی خارجہ سیکریٹری تہمینہ جنجوعہ 16اپریل کو ملازمت سے ریٹائر ہوئیں۔سہیل محمود نے بھارت میں ہائی کمشنر کے فرائض اگست 2017 میں سنبھالے تھے، وہ اُس وقت ترکی میں ہائی کمشنر تھے۔سہیل محمود نے اس سے قبل امریکہ میں ایک طویل عرصہ تک پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔