بھارت میں تھمی کورونا کی رفتار، محض 27 ہزار نئے مریضوں کی تصدیق

دہلی//ہندوستان میں کورونا کی تیسری لہر کے ماند پڑنے کے ساتھ ہی یومیہ کیسز کی تعداد 30 ہزار سے نیچے چلی گئی ہے۔ 
 
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 27409 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔
 
اس دوران 82817 افراد نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 347 افراد کی جان چلی گئی۔
 
 فی الحال ملک میں کورونا کے 4 لاکھ 23 ہزار 127 معاملے فعال ہیں۔ 
 
یومیہ پازیٹوٹی کی شرح 2.23 فیصد تک گر گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 4 کروڑ 17 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ مریض شفایابی حاصل کر چکے ہیں۔
 
دریں اثنا، ملک بھر کے عوام کو تاحال کورونا ویکسین کی 173.42 کروڑ خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔