بھارت میں ایک لاکھ 32ہزار سے زائد کیس

نئی دہلی // ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے یومیہ کیسز میں ایک مرتبہ پھر معمولی اضافہ ہونے کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 1 لاکھ،32 ہزار،788 نئے کیسز سامنے آئے، لیکن وائرس سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ رہی ، جس کی وجہ سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 92.48 فیصد ہوگئی ہے۔منگل کو 23 لاکھ 97 ہزار 91 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 21 کروڑ 85 لاکھ 46 ہزار 667 افراد کی ٹیکہ کاری کی گئی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1،32،788 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 83 لاکھ 07 ہزار 832 ہوگئی۔ اس دوران دو لاکھ 31 ہزار 456 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے اب تک 2 کروڑ 61 لاکھ 79 ہزار 085 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ ایکٹو کسز 1،01،875 کم ہوکر 17 لاکھ 93 ہزار 645 ہو گئے ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار،207 مریضوں کی موت ہوئی اور اس وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 35 ہزار 102 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسزکی شرح کم ہوکر 6.34 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات 1.18 فیصد ہے۔