بھارت میں اسلام دشمن قوتیں

بانڈی پورہ //کاروان اسلامی کے امیرمولانا غلام رسول حامی نے ہے کہا کہ امت اسلامیہ کو سب سے بڑا خطرہ آپسی نا اتفاقی ہے جس کی وجہ اسلام دشمن قوتیں من گھڑت بہتان تراشیوں میں مصروف ہے ۔گلشن چوک بانڈی پورہ میں اجتماع سے خطاب کرنے کے بعد میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مولانا حامی نے امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق کی راہ کو اختیار کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ بلا رنگ و نسل ،بلا مسلک مسلمان ایک ہوجائیں اور دین پر قائم رہیں، اسی میں مسلمانوں کی کامیابی وکامرانی کی ضمانت ہے ۔ انہوں نے کہا مسلمانوں کی نااتفاقی کا فائدہ اٹھاتے کے لئے دنیا بھر کے علاوہ بھارت میں اسلام دشمن قوتیں اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں اور آلہ آباد وغیرہ کا نام تبدیل کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے تشخص کو مٹانے کیلئے اوچھے حربے استعمال کرتے ہیں لیکن مسلمانوں کو موجودہ دور میں ان چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے یکجا ہونا ہوگا اور اللہ کی رسی کو مضبوطی کے ساتھ تھامنے اور حضرت محمد ﷺکی اتباع کرنے سے ان مسلمان دشمن قوتوں سے نجات حاصل ہوگی۔