’بھارت درشن ٹور‘پرگئے نوجوانوں کی واپسی

راجوری//جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کو چھپن طلباء پر مشتمل بھارت درشن ٹور پر جانے والوں کا راجوری پہنچنے پر استقبال کیا ۔اس دورے پر گئے ہوئے طلباء کا ڈسٹرکٹ پولیس لائنز راجوری میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجوری محمد اسلم نے دیگر افسران کی موجودگی میں استقبال کیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ یہ 56 طلباء پولیس کے افسران اور اہلکاروں کے ساتھ دہلی اور بنگلور گئے اور کئی بین الاقوامی اہمیت کے مقامات کا دورہ کیا جن میں قطب مینار، لال قلعہ، لال باغ، بنگلورو پیلس، ٹیپو سلطان پیلس، بنگلورو، وشوشورایا صنعتی اور ٹیکنالوجی ،میوزیم، ایم جی روڈ، کمرشل اسٹریٹ، اورین مال بنگلورو اور بینرگھٹا نیشنل پارک شامل ہیں۔ طلباء نے ایس ایس پی راجوری اور دیگر افسران کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کیا اور جموں و کشمیر کے اس بھارت درشن ٹور کو ان کے لئے زندگی بدلنے والی تحریک اور ان کے لئے تعلیمی اور تحریکی نمائش کا دائرہ قرار دیا۔ایس ایس پی راجوری محمد اسلم نے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے مزید دوروں کا اہتمام کیا جائے گا ۔