بیجنگ / جینیوا / نئی دہلی/یو این آئی/ دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ 19) سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4.16 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اب تک اس وبا سے 73.6 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ادھربھارت کورونا متاثرین ممالک میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے اور اس نے برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 10 ہزار نئے معاملے سامنے آئے ، جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2,93,754 ہوگئی اوربرطانیہ کو پچھے چھوڑ گیا ہے جہاں کل متاثرین کی تعداد 2,91,588ہے۔اب بھارت سے آگے روس، برازیل اور امریکہ ہے۔ روس میں فی الوقت 4.93لاکھاور برازیل میں 7.72لاکھ کیسز ہیں۔امریکہ میں 20لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔مارچ 24سے بھارت میں کورونا کیسز میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اس وباء سے اب تک بھارت میں تقریباً 8,102 لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔صحت اور کنبہ بہبود کی مرکزی وزیر کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 9996 نئے معاملوں کے ساتھ اس بیماری سے 357 لوگوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 8102 پر پہنچ گئی ہے ۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 1,37,448 سرگرم معاملے ہیں، جبکہ 1,41,029 لوگ اس وبا سے صحت مند ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے مقام پر ہے اور برازیل دوسرے اور روس تیسرے مقام پر ہے ۔ دوسری طرف اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کے عدادو شمار کے لحاظ سے بھی امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور برازیل تیسرے مقام پر ہے ۔ امریکہ میں کورونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ ہوگئی ہے ۔ اب تک 1،999900 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1،12،908 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 772416 افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 39680 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔روس میںاب تک اس وبا سے 4،92023 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 6،6350 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ برطانیہ میں اب تک 2،91،588 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 41223 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین میں 2،42280 افراد متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 27،136 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اس وبا نے یورپی ملک اٹلی میں بہت تباہی مچا ئی ہے ۔ اب تک اس کی وجہ سے 34،114 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 2،35،763 افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ چین میں اب تک 84،209 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 4638 ہلا ک ہوچکے ہیں ۔ فرانس اور جرمنی میں اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورتحال بہت خراب ہے ۔ فرانس میں اب تک 1،92068 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29،322 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جرمنی میں 1،86،522 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 8752 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ وہیں پیرو اب تک 207794 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 5903 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ترکی میں کورونا سے اب تک 1،73،036 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 4746 افراد ہلاک چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں کورونا وائرس سے 1،77938 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 8506 افراد اس وبا سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ میکسیکو میں 15357 ، بیلجیم میں 9629 ، کینیڈا میں 8038 ، نیدرلینڈ میں 6061 ، سویڈن میں 4795 ، ایکواڈور میں 3720 ، سوئٹزرلینڈ میں 1936 ، آئرلینڈ میں 1695 اور پرتگال میں 1497 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ ہمسایہ ملک پاکستان میں کورونا کی وجہ سے 113702 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2255 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
بھارت برطانیہ کو پیچھے چھوڑ کر چوتھے نمبر پر آگیا،
