’بھارتی معیشت کے معاصر مسائل‘

سرینگر// سنٹرل یونیورسٹی نوگام کیمپس میں کل چندی گڑھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر آر ایس بھاوا نے "Contemporary issues of Indian Economy"کے موضوع پر خطبہ دیا ۔سنٹرل یونیورسٹی کے شعبہ اکنامکس کے سربراہ پروفیسر جی ایم بٹ نے تقریب کی صدارت کی جبکہ اس موقعہ پر فیکلٹی ممبران ،ریسرچ سکالر اور طلاب بھی موجود تھے ۔پروفیسر آر ایس بھاوا نے کہا کہ بھارتی معیشت کے سامنے سب  بڑی دشواری دولت اور آمدنی کی تقسیم میں عدم مساوات ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہرین اقتصادات کا آزاد ہونا لازمی ہے اور ایک آزاد سوچ کے تحت ہی آگے بڑھنا چاہئے تاکہ معیشت کے مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرنے میں مدد مل سکے۔اس سے قبل انہوں نے ریسرچ سکالروں کے ساتھبات چیت کے دوران سکالروں پر زور دیا کہ وہ تحقیقاتی کام میں کھل کر سوچیں اور آگے بڑھیں۔