بھارتی ایئر فورس کی پاکستانی علاقے میں’بڑی اسٹرئیک’

سرینگر/بھارتی ا یئر فورس نے کنٹرول لائن پار کرکے 'بڑی اسٹرئیک ' انجام دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی جنگی جہاز پاکستانی علاقہ میں بہت اندر تک جاکر بحفاظت واپس آگئے۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق بھارتی جنگی طیاروں نے کنٹرول لائن پار کرکے ایک ہزار کلو گرام وزنی بم گراکرجنگجوئوں کا ایک بڑا کیمپ  تباہ کردیا۔

 پاکستانی فوج نے ٹویٹ کے ذریعے بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پار کرنے کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جنگی جہازوں نے مظفر آباد کی طرف سے در اندازی کی اور اُن کے جہازوں کی جوابی کارروائی کے بعد واپس چلے گئے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل غفور نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ بھارتی طیاروں کی طرف سے چھوڑا گیا ''پلے لوڈ'' (بم) بالا کوٹ کے نزدیک گرگیا۔تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔غفور نے اُس جگہ کی تصویریں بھی جاری کیں۔