بھارتیہ ودھیا مندر ہائی سکول کے طلاب کا

کشتواڑ//کشتواڑ پولیس نے بھارتیہ ودھیا مندر ہائی اسکول کے طلباء کیلئے پولیس سٹیشن کشتواڑ کے دورے کا اہتمام کیا۔ پروگرام کا مقصد طلباء کو پولیس کے کاموں سے واقف کرانا تھا۔انسپکٹر عابد حسین ایس ایچ او پولیس تھانہ کشتواڑ نے طلباء کو پولیس کے پولیس تھانہ کے کام اور معاشرے میں پولیس کے کردار کے بارے میں بریفنگ دی۔ بعد ازاں طلباء کو ضلع پولیس کمپلیکس لے جایا گیا جہاں انہوں نے سی سی ٹی وی کنٹرول روم، پولیس کنٹرول روم اور کمپلیکس کے دیگر یونٹس کا دورہ کیا تاکہ محکمہ پولیس کے کام کاج کے بارے میں اندازہ لگایا جا سکے۔ایڈیشنل ایس پی کشتواڑ راجندر سنگھ نے پولیس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں طلباء کو سائبر کرائمز کے بارے میں آگاہ کیا۔ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے بھی اپنے دفتر کے چیمبر میں طلباء سے بات چیت کی اور انہیں منشیات سے دور رہنے، جرائم سے پاک زندگی گزارنے اور ملک کے ذمہ دار اور قابل شہری بننے کی تلقین کی۔ضلع پولیس کشتواڑ نے بالعموم اور نوجوانوں اور طلبہ کے ساتھ بالخصوص پولیس کے تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے اس طرح کے اقدامات شروع کیے ہیں۔ طلباء اور ان کے اساتذہ نے ایسے پروگراموں کے لیے محکمہ پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔