بھارت، آسٹریلیا ٹی۔ٹوئنٹی میچ | موہالی اسٹیڈیم پہنچی بم اسکواڈ اٹیم

موہالیٌٌ//یو این آئی// موہالی پولیس نے بم اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹی۔ٹوئنٹی میچ سے قبل منگل کو موہالی کے آئی ایس بندرا کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم کی گہرائی سے جانچ کی۔ہندوستان اور عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ شام 7.30 بجے شروع ہوا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی دو روز سے ایک ہی گراؤنڈ میں پریکٹس کر رہیتھے۔ موہالی ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لیتھیں۔میچ سے قبل پنجاب پولیس کے اعلیٰ حکام سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے موہالی اسٹیڈیم پہنچے۔ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس گورو یادو، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس روپڑ رینج گرپریت سنگھ تور اور موہالی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وویکشیل سونی نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے صبح تقریباً 11 بجے اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔واضح رہے کہ موہالی میں ہونے والے میچ کے پیش نظر 1500 سے زائد پولیس اہلکار سیکورٹی میں تعینات کیے گئے ہیں۔موہالی ریاست کا ایک حساس حصہ ہے کیونکہ یہ پنجاب کے سرحدی علاقے میں آتا ہے۔ ماضی میں موہالی میں بھی کئی بڑے واقعات رونما ہوئے جن میں 10 مئی کو موہالی میں پنجاب پولیس انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر پر دستی بم حملہ بھی شامل ہے۔