بھاجپا یوا مورچہ کی پونچھ میں موٹر سائیکل ریلی

حسین محتشم
 پونچھ//بھارتیہ جنتا یووا مورچہ پونچھ (بی جے وائی ایم) کی جانب سے ملک بھر کی طرح پونچھ میں بھی مودی حکومت کے 8 سال مکمل ہونے ’وکاس تیرتھ ‘بائیک ریلی نکالی گئی۔بی جے وائی ایم کے ضلع صدر پونچھ امن ڈابر کی قیادت میں یووا مورچہ کے کارکنان اور لیڈران نے بڑی تعداد میں بائیک ریلی میں شامل ہو کر 8 سال کی اس مدت کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی فلاحی اسکیموں سے عوام آگاہ کیا اور بی جے پی کے دور حکومت میں بنائے گئے ہسپتالوں ،سڑکوں، پاور پلانٹس یا اسپورٹس کمپلیکس کے حوالے لوگوں کو بتایا۔ واضح رہے کہ اس بائیک ریلی کے علاوہ ضلع پونچھ میں 30مئی سے 14جون تک “یوتھ آؤٹ ریچ” پروگرام منعقد کئے گئے۔ ان پروگرام کے لوگوں کو مرکزی سرکار کی جانب سے عوامی بہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں لوگوں کو تفصیلی جانکاری دی گئی،یہ بائیک ریلی بھی اسی مہم کا ایک حصہ تھی۔