بھاجپا ہرایک شخص کی فلاح وبہبودکیلئے کمر بستہ :اشونی شرما

??

عظمیٰ نیوز سروس

جموں //بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ذات، نسل یا جنس، علاقہ، مذہب یا سیاسی وابستگی سے قطع نظر ہر فرد کی فلاح و بہبود کے لئے یکجا ہو کر کام کررہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے اشونی شرما نے عوامی وفود کیساتھ بات چیت کے دوران کیا ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی سماجی اور اقتصادی انصاف، مواقع کی مساوات اور عقیدے اور اظہار کی آزادی کی ضمانت دیتی ہے۔اشونی شرما، بی جے پی ہیلتھ اینڈ میڈیکل سیل کے کنوینر پونیت مہاجن کے ساتھ مختلف عوامی وفود سے ملاقات کرکے عوامی مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا ۔اشونی شرما نے کہا کہ بی جے پی ضرورت مندوں تک پہنچنے اور ان کے مسائل جاننے ومسائل کو حل کرکے ان کی مدد کرنے میں پہل کرنے کو ترجیح دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ہیڈکوارٹر میں عوامی دربار کا انعقاد کرتے ہوئے، بی جے پی سماج کی خدمت کے اپنے عہد پر ثابت قدم رہی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے ضرورت مند لوگ بھاجپااکائی سے رجوع کریں تاکہ ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیاجاسکے ۔انہوں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ زمینی سطح پر عوامی مسائل کو حل کروانے کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔