جموں//بی جے پی نے جموں و کشمیر میں پارلیمانی انتخابات کے دوران اپنے 20سٹا ر مہم کاروں کی فہرست جاری کی ہے ۔ اس فہرست میں وزیر اعظم نریندر مودی، پارٹی کے قومی صدر امت شاہ ، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ، قومی نائب صدر اویناش رائے کھنہ ،قومی جنرل سیکریٹری رام مادھو، مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ وریلویز نتن گڈکری ،مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی ،وزیر خارجہ سشما سوراج ،تنظیمی قومی جنرل سیکریٹری رام لعل ، وزیر سماجی بہبود تھاورچند گہلت ،وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود جگت پرکاش نڈا،وزیر دفاع نرملا سیتا رمن ،وزیر برائے پانی و صفائی اوما بھارتی، ٹیکسٹائلز کی وزیر سمرتی ایرانی، اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی،اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ،ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لعل کھتر،ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جئے رام ٹھاکر، سابق فلمی اداکارہ ہیما مالنی اور قومی ترجمان سید شاہنواز حسین شامل ہیں ۔ ان کے علاوہ پارٹی کے ریاستی صدر رویندر رینہ ، وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، قانون سازاسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر نرمل سنگھ،ممبرپارلیمنٹ جگل کشورشرما،راجیہ سبھا ممبر شمشیر سنگھ منہاس ودیگر سینئر لیڈران بھی اس مہم میں شامل رہیں گے ۔
بھاجپا کے 20سٹار مہم کاروں کی فہرست
