عظمیٰ نیوزسروس
جموں//بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چُگ نے جموں و کشمیر کو بحرانی صورتحال میں ڈالنے کے لیے کانگریس اور علاقائی سیاسی جماعتوں پر تنقید کی۔اکھنور خطے میں سلسلہ وار میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے چگ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے لیے امن اور ترقی کے ایک نئے دور کا تصور کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عبداللہ اور مفتیوں کی کانگریس اور علاقائی پارٹیاں جان بوجھ کر عوام کو گمراہ کر رہی ہیں اور ملک مخالف جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کر رہی ہیں۔چگ نے کہا کہ بی جے پی کارکنوں کو آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے خود کو تیار کرنا چاہئے۔ یہ وقت جموں و کشمیر میں ملک دشمن طاقتوں کو شکست دینے کا ہے تاکہ ہر شخص مودی حکومت کی ترقی اور دور اندیش پالیسیوں کے ثمرات سے لطف اندوز ہو سکے۔سابق وزیر راجیو جسروتیا نے بنی اسمبلی حلقہ میں “بی جے وائی ایم سمیلن” سے خطاب کیا۔ڈی ڈی سی رام بن اور سیہ پربھاری ڈوڈہ راکیش ٹھاکر نے بانہال اسمبلی حلقہ میں “بی جے وائی ایم سمیلن” سے خطاب کیا۔