بھاجپا کارکنوں نے 38 واں یوم تاسیس منایا

عظمیٰ یاسمین
 تھنہ منڈی // بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع سیکر یٹری عبدالغنی شال کی قیادت میں پارٹی کارکنوں نے تھنہ منڈی میں پارٹی کا 38 واں یوم تاسیس منایا۔ اس موقع پر تمام پارٹی کارکنان کو پارٹی کے یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پارٹی ضلع سیکریٹری نے کہا کہ بی جے پی کی بنیاد 6 اپریل 1980کو رکھی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سے بی جے پی پارٹی نے عوامی مفاد کیلئے بہترین خدمات انجام دی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اپریل 1980 میں اٹل بہاری واجپائی نے اپنے مشہور جملوں اندھیرا چھٹے گا، سورج نکلے گا، کنول کھلے گا، کے ذریعے پارٹی کارکنوں میں امید کی کرن روشن کی تھی اور وہی کرن آج پورے ہندوستان میں پھیل چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوششوں سے پارٹی کے جھنڈے ہر جگہ لہرا رہے ہیں یہاں تک کہ خان مارکیٹ تھنہ منڈی میں پارٹی کے جھنڈے نظر آ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ عبد الغنی شال تھنہ منڈی میں بی جے پی پارٹی کے ایک بہت ہی سرشار اور متحرک کارکن ہیں۔ کارکنوں نے پارٹی کی مرکزی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی عوامی مشکلات کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے میں مصروف ہے ۔