بھاجپا نے ’بیٹی بچاﺅ بیٹی پڑھاﺅ ‘کے کنونیئر نامزد کئے

پونچھ//بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموں و کشمیر میں بیٹی بچاو¿ ، بیٹی پڑھاو¿ مہم کےلئے کنوینراورشریک کنوینر نامزدکئے ہیں۔ اس سلسلہ میں بھارتیا جنتا پارٹی کے جموں و کشمیر کی انچارج بیٹی بچاو¿ بیٹی پڑھاو¿ مہم پریا سیٹھی نے جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینہ،جنرل سیکریٹری اشوک کول اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروں کی مشاورت سے بیٹی بچاو¿ بیٹی پڑھاو¿ مہم کے نئے کنوینر اور شریک کنوینروں کو نامزد کیا ہے۔ اس دوران ضلع پونچھ کےلئے امبیکا کور صراف کونسلر میونسپل کمیٹی پونچھ کو کنوینر ، جبکہ شیرش اور انورادھا شرما کو شریک کنوینر نامزد کیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے جموں کشمیر بھارتی جنتا پارٹی کے ترجمان سنیل گپتا نے کہا کہ وہ جموں کشمیر کے تمام اضلاع کے لئے نامزد ہوئے کنونیئر اور شریک کنونیئرکو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ خصوصی طور پر پونچھ ضلع کےلئے نامزد ہونے والی کنونیئرامبھیکاکور صراف شریک کنونیئرسیرش چستی اور انورادھا شرما کو دل کی گہراﺅں سے مبارک پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ جو ذمہ داری ان کو اعلی قیادت نے دی ہے اسے حسن طریقے سے انجام دیں گے۔ اس دوران بھارتی جنتا پارٹی کے دیگر لیڈران اور پارٹی کارکنان بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نامزد ہونے والے تمام افراد کو مبارکباد پیش کی ہے۔