بھاجپا لیڈران نے پونچھ کا دورہ کیا

پونچھ // بھاجپا کے سینئر لیڈر اور سابقہ ریاستی وزیر سکھندن چوہدری نے پونچھ کا دورہ کیا اس دورہ کے دوران انھوں نے پارٹی کارکنان، لیڈران، مختلف پنچایتوں کے سرپنچوں اور پنچوں کے ساتھ ملاقات کر کے عوامی مسائل کی جانکاری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی کو ضلع پونچھ میں مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔جہاں انھیں موجودہ صورت حال سے روشناس کراتے ہوئے مقامی لیڈران نے بتایا کہ ضلع پونچھ میں لوگ جوک در جوک بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں۔اس دوران سابق ایم ایل سی پردیپ شرما، اور تمام بلاکوں اور تحصیلوں کے عہدیداران موجود تھے جنھوں نے موصوف کو بتایا کہ وہ پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لئے دن رات ایک کر رہے ہیں۔ ضلع جنرل سکریٹری بھارتیہ جنتا پارٹی پرمجیت سنگھ نے بتایا کہ موصوف کا یہ دورہ نہایت اہم ہے۔انھوں نے کہا کہ موصوف 
تمام لیڈران سے مل رہے ہیں اور ان سے بات کرکے پارٹی کو مضبوط بنانے کی سلسلہ میں ہدایات دے رہے ہیں۔