پونچھ//ضلع صدربھارتیہ جنتا پارٹی انجینئرمحمد رفیق چشتی کی صدارت میں بلاک لورن کی پنچایت سب میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلاک منڈل بھاجپا لورن کے صدر محمد شریف اور مقامی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس دوران مقامی لوگوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کی گئی اور مرکزی سرکار کی جانب سے غریب عوام کے لئے چلائی گئی 350مختلف سکیموں کے حوالے سے جانکاری دی۔اخلاص کے دوران بلاک ماڈل میں مختلف اسامیوں کے لئے مقامی لوگوں کی رائے حاصل کی گئی جس کے بعد باتفاق رائے مختلف اسامیوں پر کارکنان میں سے کچھ لوگوں کو منتخب کیا گیا تھا کہ لورن کے مختلف علاقاجات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو مزید فروغ دیا جاسکے۔اس دوران بات کرتے ہوئے انجینئر محمد رفیق چشتی نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کی جانب سے پورے اضلاع میں خصوصی پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں اور لوگوں کو پارٹی کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے کا ایک حصہ آج کی میٹنگ تھی جہاں پر ن کے عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی گئی انہوں نے کہا کہ لوگوں نے جو مسائل ان کے سامنے رکھی وہ انہیں اعلی حکام تک پہنچا کر ان کا جلد سے جلد حل نکالنے کی کوشش کریں گے۔ مقامی عوام نے بھی ضلع صدر بھارتیہ جنتا پارٹی محمد رفیق چشتی کا اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔