بھاجپاکارکنان مقابلہ کرنے کےلئے کمر کسیں:مودی

 نئی دہلی//وزیراعظم نریندر مودی نے خطرناک سمندری طوفان اوکھی کے گجرات پہنچنے کے خدشے کے پیش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان سے ریاست کے شہریوں کو مدد پہنچانے کے لئے تیار رہنے کی اپیل کی ہے ۔مسٹر مودی نے ٹویٹر پر کہا کہ وہ ملک کے مختلف حصوں میں سمندری طوفان اوکھی کی وجہ سے پیدا ہوئے حالات کی مکمل نگرانی کررہے ہین۔انہوں نے اس سلسلے میں افسران سے بات چیت کی ہے ۔اس سے متاثر لوگوں کو ہر ممکن مدد دی جارہی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ گردابی طوفان کے گجرات میں پہنچنے کے خدشے کے پیش نظر وہ ریاست کے بی جے پی کارکنان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ لوگوں کی مدد کرنے پر توجہ مرکوز کریں۔ہمارے کارکنان کو لوگوں کو ہر ممکن مدد مہیا کرانی چاہیئے اور ان کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہونا چاہئے ۔یواین آئی