جموں//ممبرپارلیمنٹ جگل کشورشرما ،وائس چیئرمین کسان مشاورتی بورڈ دلجیت سنگھ چب اورایم ایل اے چھمب ڈاکٹرکرشن لال نے سیری بتال کادورہ کرکے سرحدی گولہ باری میں جان بحق ہوئے آٹھ ماہ کے بچے نتن کے لواحقین کے ساتھ ملاقات کی اوران کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا۔اس دوران ممبرپارلیمنٹ ،ممبراسمبلی اورکسان بورڈکے وائس چیئرمین نے متاثرہ کنبے کوایک لاکھ روپے کی مالی امدادواگذارکی اورہرممکن امدادکی یقین دہانی کرائی۔اس دوران ایس ڈی ایم کھوڑ دویندرپال بھگت، تحصیلدارکھوڑ، تحصیلدار کھڑابالی اورایس ایچ اوکھوڑ ،ریاستی بی جے پی ایس سی مورچہ کے صدرجگدیش بھگت، سٹیٹ میڈیاسیکریٹری سورج سنگھ، ضلع صدرمنموہن سنگھ،کھوڑ، کھڑا اوربالی منڈل صدرجگن ناتھ ،چھمب حلقہ بستارک کالی شرما، یوتھ صدرگوبندرام ،کھرابالی جنرل سیکریٹری بودھراج شرمااوردیگرمعززین بھی موجودتھے۔