بھائی چارے کو زک پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے:حکیم یاسین

 سرینگر//پیپلزڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین حکیم محمد یاسین نے کہا ہے کہ سکھ مسلم بھائی چارہ کشمیری تمدن کی چمکتی علامت ہے اور کشمیرمسلمان اقلیتی طبقوں کے جان ومال وعزت کی رکھوالی کرنے کیلئے پرعزم ہیں جیسا اللہ کے آخری نبی ؐ کافرمان ہیں۔ایک بیان میں حکیم یاسین نے سکھ مسلم بھائی چارے میں رخنہ ڈالنے کی حالیہ کوششوں پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی وادی میں فر قہ وارانہ ماحول کو بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جو کشمیری کلچر اوراخلاق کامستند ہے۔انہوں نے دونوں فرقوں کے ممبران کی طرف سے بردباری کا مظاہرہ کرنے پر اطمینان کااظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ وادی میں سکھ مسلم بھائی چارے کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔