جموں //اپنے بھائی سے متاثر ہو کر ریحانہ بشیر نے یونین پبلک سروس کمیشن 2018کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ۔سرحدی ضلع پونچھ کے گاوں سلواہ سے تعلق رکھنے والی ایحانہ بشیر نے گزشتہ رو ز یو پی ایس سی کی جانب سے نکالے گئے 2018کے امتحان میں 187واں رینک حاصل کیا ہے ۔ریحانہ واپنے والد کی وفات کے بعد اپنی والدہ کے ہمراہ جموں منتقل ہوگئی جہاں پر انہوںنے بنیادی تعلیم کیساتھ ساتھ حاصل کر نے کیساتھ ساتھ شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنس ہسپتال سرینگر سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی ۔کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے ریحانہ بشیر نے کہاکہ ان کے بھائی عمر بشیر نے 2017میں مذکورہ امتحان پاس کیاتھا جبکہ اب وہ انڈین رونیو سروسز میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وہ اپنی بھائی کی کامیابی سے متاثر تھیں جبکہ ان کی سرپرستی میں انہوں نے یو پی ایس سی امتحان کی تیاری شروع کی تھی جس کا پھل آج ان کو ملا ۔انہوں نیت مزیدکہاکہ سیول سورسز میں ان کی کو ئی دلچسپی نہیں تھی لیکن بھائی کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے انہوں نے اس شعبہ میں اپنی قسمت آزمائی اور بغیر کسی کوچنگ کے انہوں نے مذکورہ امتحان میں کامیابی حاصل کی ۔انہوں نے اپنی اس کامیابی پر اپنی ٹیچروں ،والدین اور دیگر دوستوں کی جانب سے حمایت ملنے پر شکریہ ادا بھی کیا ۔بہن کی کامیابی کے بعد عمر بشیر نے اپنی فیس بک پیج پر ایک جذباتی پیغام بھی شائع کیا جس میں انہوں نے بہن کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے لکھاکہ ابو جی (مرحوم) میں جانتا ہوں کہ آپ کی روح نے آج فخر محسوس کیا ہو گا ،اللہ آپ کو جنت الفردو س میں جگہ عطا فرمائے ۔میری زندگی کا سب سے خوش کن مرحلہ۔