بھائی دوج کا تہوار عقیدت و احترام کےساتھ منایا گیا

پونچھ//بھائیوں اور بہنوں کے مضبوط بندھن کی علامت بھائی دوج کاتہوار پورے ملک کی طرح پونچھ میں بھی مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منایاگیا۔ اس دوران بہنوں نے اپنے بھائیوںکی طویل اور پر مسرت زندگی کے لئے دعا کرتے ہوئے تلک کی رسم انجام دی اور بھائیوںنے بھی اپنی بہنوں کو تحفے اور تحائف پیش کئے۔پونچھ قصبہ میں اس دوران خاصی چہل پہل رہی چھوٹی بہنیں جن کے بھائی گھر پر ہی موجود تھے انھوں نے اپنے گھروں میں ہی بھائیوں کو تلک لگایا جبکہ جن بہنوں کی شادیاں ہو چکی ہیں وہ اپنے بھائیوں کے گھر گئی یا پھر بھائی ان کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے اپنے بھائیوں کو مٹھائی کھلائی ان کا تلک کیا آرتی ا±تاری اور ان سے عہد وپیمان کئے کہ وہ ان کی ہر قدم پر ان کا ساتھ دیں گے۔سناتن دھرم سبھا کے صدر ستیش ساسن نے اس دوران عمومی طور پر تمام ملک اور خصوصی طور پر تمام پونچھ کی عوام کو مبارک باد پیش کی۔