بگنہ بونیار میں نوزائد بچہ لقمہ اجل

اوڑی/ظفر اقبال؍ بگنہ بونیار میں اندرونی سڑک بند ہونے کی وجہ سے ایک نو زائد بچہ لقمہ اجل بن گیا ۔اس واقعہ کے بعد لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور محکمہ آراینڈ بی کے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی مانگ کی۔مظاہرین میں شامل سرپنچ بگنہ بونیار محمد اسماعیل خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بگنہ سے چیچی پورہ کی ربطہ سڑک برفباری کی وجہ سے بند ہوگئی لیکن ابھی تک محکمہ آراینڈ نے اِس سڑک سے برف نہیں ہٹائی ۔انہوں نے بتایا کہ اتوار کو مرینہ نامی ایک مقامی خاتون سڑک آمدورفت کے قابل نہ ہونے کی وجہ سے اپنے نوزائد بچے کو پیدل بونیار ہسپتال لے رہی تھی کہ وہ اپنے 20 دن کے بچے سمیت سڑک پر گرگئی اور بچہ موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گیا۔احتجاجی مظاہرین نے آر اینڈ بی محکمہ پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے سڑک سے برف ہٹانے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی ۔انہوںنے اعلیٰ حکام سے محکمہ آر اینڈ بی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔