بگنوٹی گائوں میں 11دنوں سے پانی سپلائی بند | پمپ کی مرمت کرنے کے بعد سپلائی بحال ہو گی:محکمہ

 

رمیش کیسر

نوشہرہ //نوشہرہ کے بگنوٹی گائوں میں گزشتہ 11 دنوں سے پینے کے پانی کی سپلائی بند ہونے سے سینکڑوں خاندانوں پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ جل شکتی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کی لاپرواہی کی وجہ سے سکیم کو درست نہیں کیاجارہا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کی پریشانی میں ہز گزرتے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔

 

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کے عارضی ملازمین اپنی ڈیوٹی انجام نہیں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے سپلائی میں ہر دوسرے روز خلل آجاتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ گیارہ روز سے پینے کے صاف پانی کی سپلائی بند پڑی ہوئی ہے جکہ لوگ اس گرمی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ میں پانی کی سپلائی بحال کرنے کیلئے محکمہ کو ہدایت جاری کی جائیں ۔

 

متعلقہ محکمہ کے ایگز یکٹو انجینئر نے بتایا کہ سپلائی سکیم کا پمپ خراب ہونے کی وجہ سے سپلائی متاثر ہوئی ہے ۔انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پمپ کی مرمت کے بعد سپلائی کا عمل بحال کردیا جائے گا ۔