بژھ پورہ میں دوشیزہ لاپتہ: بازیابی کیلئے لوگوں سے تعاون طلب

سرینگر //پولیس نے بژھ پورہ سے لاپتہ ہوئی دوشیزہ کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے لوگوں سے تعاون طلب کیا ہے۔پولیس بیان کے مطابق شمیمہ زوجہ عبدالمجید کھانڈے ساکنہ بژھ پورہ نزدیک سنو لینڈ ہائی اسکول نے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کی کہ اُس کی بیٹی بسمہ 24جون سے پُر اسرار طورپر لاپتہ ہو گئی ہے ۔ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن صورہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرکے لاپتہ دوشیزہ کو تلاش کرنے کیلئے پولیس نے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے۔ اگر کسی کو بھی اس گمشدہ دوشیزہ کے بارے میں کوئی علمیت ہو تو وہ پولیس اسٹیشن صورہ کے فون نمبر 9596770587یا پی سی آر سرینگر کے فون نمبرات9596222550, 9596222551, 01942477568پر رابط قائم کرسکتا ہے۔ پولیس کنٹرول روم کے ٹول فری نمبر 100پر بھی جانکاری فراہم کی جاسکتی ہے۔