بڑی مقدار میں شراب ضبط ، 3 افراد گرفتار

کشتواڑ//کشتواڑ پولیس کی طرف سے منشیات کے خلاف چلائی جارہی مہم کے تحت پولیس ٹیم نے وسر کنڈ ناکہ پر ایک ٹرک کو روکا اور چیکنگ کے دوران اس میں سے 130دیسی چراب کی بو تلیں برآمد ہوئیں جو شراب کو کشتواڑ میں فرخت کرنے کیلئے لارہے تھے جسکے بعد تین افراد کو گرفتار کیا گیا ۔انکی پہنچان منصور حسین ولد غلام علی ساکنہ ادھیانپور ڈوڈہ ، محمد عرفان ولد محمد رمضان ساکنہ ادھیانپور ڈوڈہ اور جعفر حسین ولد بشیر احمد شیخ ساکنہ مالی پیٹھ کشتواڑ کے طور ہوئی۔پولیس نے اس سلسلہ میں پولیس تھانہ کشتواڑ میں ایک کیس زیر نمبر 184/2021زیر دفعہ48 -Aایکسایز ایکٹ کے تحت درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔