سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمدساگرنے کل پارٹی ہیڈ کوارٹر پر لیڈران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این سی اور اس کی پُر خلوص قیادت ریاست میںپائیدار امن اور تینوں خطوں کی یکسان ترقی کی حامی رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں اس وقت ریکارڈ توڑ بے روزگاری، ہنگامی خصوصی ہماری کافی بڑی تعداد تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ہے جو ہر سطح پر مایوس اور ذہنی پریشانیوں میںمبتلا ہیں۔ ساگر نے کہا کہ عوامی نمائندہ سرکاری ہی لوگوں کی مشکلات حل کرنے کی اہلیت رکھتی ہے اس لئے جب تک نہ ریاست میںعوامی سکار وجود میںآئی ہے تب تک نہ کوئی امن و امان اور نہ تعمیر وترقی ممکن ہے۔ انہوں نے تمام پارٹی لیڈران ضلع صدور زون صدور ، بلاک صدور اور ڈی ڈی سی ممبران کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھ کر ان کے مشکلات حل کرنے میں پیش پیش رہے کیونکہ عوام ہی طاقت کا سر چشمہ ہوتا ہے۔
اور سرداری عوام کا حق ہے۔