بڈھا امر ناتھ یاترا، عیدالاضحی ور یوم آزادی کی تقریبات

پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ میں بڈھا امر ناتھ یاترا، عیدا لضحیٰ اور یوم آزادی کی تقریب کے سلسلہ میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ایس ایس پونچھ رمیش انگرال نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ ضلع میں بڈھا امرناتھ یاترا، عید الضحیٰ اور یوم آزادی جیسے تہوار ساتھ ساتھ آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں پولیس کی جانب سے کڑے حفاظتی انتظامات کئے جا رہے ہیں تاکہ یہ تمام تہوار اچھی طرح سے انجام پائیں۔انہوں نے کہا کہ امن کی صورت حال کو قائم رکھنے کے سلسلہ میں پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر ناکے لگا کر تلاشی مہم شروع کی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ گشتی پارٹیوں میں بھی اضافہ کر کے پولیس ہر آنے جانے والے شخص پر پوری نظر رکھ رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس دوران اپنا فرضٖ سمجھ کر پولیس اور دیگر حفاظتی عملوں کا تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ پونچھ کا بھائی چارہ اور یہاں کی روایات  مشہور ہیں یہاں کے لوگ ہر تہوار مل جھل کو مناتے ہیں وہ امید کرتے ہیں کہا  بڈھا امرناتھ یاتر، عید الضحیٰ اور یوم آزادی پر وہ اپنی روایات کو بر قرار رکھیں گے۔